کراچی میں فرعونوں کے لئے اللہ نے آصف زرداری کو بھیجا ہے: سہیل منصور

Published On 19 November,2023 08:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ اللہ نے کراچی میں فرعونوں کیلئے آصف زرداری کو بھیجا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور نے پیپلزپارٹی کے ضلع وسطی میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھو کہ فرعون کے مقابلے کے لئے موسیٰ آچکا ہے۔

خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ کراچی ہمیشہ سے شہید ذوالفقارعلی بھٹو، بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کا ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ضلع سینٹرل کے ترقیاتی کام کے لئے17 ارب روپے دیئے، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ 8 فروری کو ووٹ کسے دینا ہے۔