القادر ٹرسٹ پراپرٹی سکینڈل: نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی سے 2 گھنٹے 20 منٹ تفتیش

القادر ٹرسٹ پراپرٹی سکینڈل: نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی سے 2 گھنٹے 20 منٹ تفتیش

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے 2 گھنٹے 20 منٹ پی ٹی آئی چیئرمین سے جیل میں تفتیش کی، نیب ٹیم میں میاں عمر ندیم، آصف منیر، وقار الحسن اور وقاص علیم شامل تھے، نیب کی دوسری ٹیم بھی اڈیالہ جیل سے تفتیش کے بعد واپس چلی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے 15 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر تفتیش شروع کر رکھی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 21 نومبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔

خصوصی عدالت کی جانب سے نیب کو جیل کے اندر ہی تحقیقات کی اجازت دی گئی ہے۔