اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستان کے عوام کیلئے اعزاز ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں، امام کعبہ نے امت میں اتحاد استحکام اور امن کیلئے دعا کی۔