کراچی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پورے سندھ کا ہم نے جائزہ لیا، کرپشن کیخلاف انتخابات لڑیں گے، ہم سندھ کے ہر حلقے میں پیپلز پارٹی کیخلاف انتخابات میں حصہ لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف کے ویژن اور متحرک ایم کیو ایم کی کاوشوں سے آگے بڑھ رہے ہیں، آنے والا وزیر اعلیٰ سندھ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کا ہو گا۔
اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات خوشگوار میں ماحول میں ہوئی، ن لیگ کے ساتھ ہم یکجا ہو کر آگے بڑھیں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اور سندھ کی صورتحال پر بات ہوئی۔
امین الحق نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام قائم رہنا چاہئے، ہماری خواہش ہے باقی سیاسی جماعتوں سے بھی روابط کو بڑھایا جائے، ایم کیو ایم نے جب جب الائنس بنایا وہ کامیاب ہوا، 8 فروری کو بھی ایم کیو ایم اور پی ایم ایل این حکومت بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بنایا گیا الائنس تمام سازشوں کو ناکام کرے گا، آنے والے وقتوں میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔