الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دیدی

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دیدی

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ای سی پی نے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دے دی، آئندہ عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی۔

ای سی پی نے ملک بھر سے مجموعی طور پر 1324 اعتراضات سُنے، الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کیا۔

الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کرے گا۔