بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریب کا سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں آغاز

Published On 28 November,2023 08:03 pm

اٹک: (دنیا نیوز) باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں آغاز ہو گیا۔

پاکستان سمیت انڈیا اور یوکے سے سکھ یاتری گورودوارہ پنجہ صاحب تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں، آنے والے سکھ یاتری باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

ضلعی پولیس نے سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے ہیں، ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ کمانڈوز کے 19 سیکشن بھی تعینات کئے گئے ہیں۔