شکار پور: (دنیا نیوز) خاندادنی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ شکار پور میں ٹاؤن مدئجی کے قریب پیش آیا جہاں دو مسلح گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبالہ دیرینہ دشمنی پر ہوئی، دونوں گروپوں کے اب تک 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے مدئجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔