کراچی پولیس 8 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کا کوئی سراغ نہ لگا سکی

Published On 28 November,2023 02:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ڈیفنس تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والے ایک سالہ بچے کا پولیس 8 روز بعد بھی کوئی سراغ نہ لگا سکی۔

تفصیلات کے مطابق والد نے مقدمہ درج کروا دیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مغوی حسین اپنی 5 سالہ کزن رابعہ کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ رکشے میں سوار ملزم رابعہ سے بچہ چھین کر فرار ہو گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چند گلیاں دور سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم خاتون ایک بچے کو لے جاتے ہوئے دیکھی گئی ہے، جلد ملزموں تک پہنچ کر بچے کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔