اے این ایف کی مختلف کارروائیاں : منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

Published On 27 November,2023 10:14 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 7 کارروائیوں کےدوران 420 کلوگرام سےزائد منشیات برآمدکرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، کراچی، پشاور، پنجگور،قلعہ عبداللہ میں کی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی کےدوران 344 کلو گرام چرس،75 کلو800 گرام آئس برآمدکی گئی جبکہ کارروائی میں 100 عدد نشہ آورگولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔