کوہستان: جرگہ کے حکم پر لڑکی کو قتل کردیا گیا

Published On 27 November,2023 08:31 pm

کوہستان: (دنیا نیوز) جرگہ کے حکم پر لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعہ کوہستان کے علاقے کولئی پالس میں پیش آیا جہاں جرگہ کے حکم پر لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، لڑکی کو لڑکوں کیساتھ فیس بک پر تصاویر وائرل ہونے پر قتل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حسن عابد اور ڈی پی او کوہستان مختیار احمد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈی پی او مختیار احمد کا کہنا ہے کہ جرگہ کی جانب سے دو لڑکیوں کو فیس بک پر تصاویر وائرل ہونے پر سزا سنائی گئی اور ریما کو موقع پر قتل کردیا گیا جبکہ دوسری لڑکی سمیرا کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔