لاہور : دوست کی جگہ ٹیسٹ دینے والادھر لیا گیا

Published On 27 November,2023 01:34 pm

لاہور: (دنیانیوز) لاہور میں لبرٹی سینٹر پر دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا دھرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر عمران نے دوست کی جگہ ٹیسٹ دینے والے امیدوار کو پکڑ لیا ، امیدوار نے ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو بھیج دیا، فرخ اعجاز نامی امیدوار نے دوست عثمان کو ٹیسٹ کیلئے اپلائی کروایا۔

ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات و سکنات پر ملزم کی بائیومیٹرک کروائی گئی، بائیو میٹرک شناختی کارڈ سے میچ نہ ہونے پردونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس نے فرخ اعجاز اور اس کے دوست عثمان کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔