حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

Published On 27 November,2023 05:23 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

حیدر آباد کے علاقے چانگ روڈ کے قریب پولیس نے مبینہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، زخمی ڈاکو کی شناخت حبیب برڑو کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔