نیو حیدرآباد سٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

نیو حیدرآباد سٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق دوران چیکنگ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں عالم بروہی نامی ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ڈاکو کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔