اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے انٹر پول کے ذریعے بیرون ملک فرار، مطلوب افراد کی گرفتاری اور انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک میں ایف آئی اے لنک دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ترکی، یو اے ای، ملائشیا، سپین، اٹلی میں دفاتر قائم کئے جائیں گے، انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لئے کلوز کوآرڈی نیشن کے لئے دفاتر بنائے جائیں گے، ایف آئی اے کے افسران کی ان ممالک میں تعیناتیاں بھی کی جائیں گی۔
ملزموں کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے بھی مدد لی جائیگی، لنک دفاتر انسانی سمگلروں کے گروہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کریں گے، لنک دفاتر کے افسران پاکستان سے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطہ کریں گے۔