کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ کھیل و ثقافت بلوچستان کے زیر اہتمام پہلے تین روزہ یوتھ فیسٹول کا آغاز 30 نومبر سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگران صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ تین روزہ یوتھ فیسٹیول میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے آگاہی کے نئے دریچے کھلیں گے ، یوتھ فیسٹیول میں بلوچستان کی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح سے مختلف شعبوں کے ماہرین کوئٹہ آئیں گے، ماہرین اور بلوچستان کے نواجوانوں کے مابین اہم امور پر گفتگو کے لئے نشستیں ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے اس سطح پر فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے، یوتھ فیسٹیول کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے، نواجوان یوتھ فیسٹول کو کامیاب بنانے میں اپنی صلاحتیوں کو بروکار لائیں۔
نوابزادہ جمال رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ قلیل وقت میں نوجوانوں کے لئے بھرپور مواقع سامنے لاسکیں، بلوچستان کے نوجوان اپنی سرزمین کی طرح صلاحتیوں سے بھی مالامال ہیں۔