کوئٹہ : (ویب ڈیسک ) صوبہ بلوچستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر خالد الرحمٰن قمبرانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2358 ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر خالد قمبرانی کا کہنا ہے کہ ایڈز کے937 کیسز کوئٹہ، 339 کیسز تربت اور 44 کیسز حب سے رپورٹ ہوئے ہیں، ایڈز کے 30 کیسز لورالائی، 8 کیسز نصیر آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایڈز کےمریضوں کی تعداد 7 ہزار ہو سکتی ہے ، ایڈز کے ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ، تربت، گوادر، ژوب، شیرانی اور نصیر آباد شامل ہیں۔