کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ میں زیر تعلیم فلسطین اور غزہ کے 11 طلبہ کے تعلیمی اخراجات اور کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت فلسطینی طالب علموں کے مکمل تعلیمی اخراجات ادا کرے گی، 11 فلسطینی طالب علم بولان میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں۔
علی مردان خان ڈومکی نے بتایا کہ بی ایم سی میں 8 طلبہ کا تعلق غزہ اور 3 کا فلسطین سے ہے، زیر تعلیم تمام فلسطینی بچوں کے خاندان جنگ زدہ علاقوں میں ہیں۔
— Chief Minister s Office Balochistan (@CMOBalochistan) November 22, 2023
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ طلبہ اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات اور پریشانی کا شکار تھے۔