بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے موزوں خطہ ہے، علی مردان خان ڈومکی

Published On 23 November,2023 10:57 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے، تجارتی حجم بڑھنے سے دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کے لئے موزوں خطہ ہے۔

سفیر جمہوریہ ترکیہ مہمت پاچاجی نے کہا کہ بلوچستان کے طالب علموں کو مزید سکالر شپس دی جائیں گی، پاکستان میں 10 اعلیٰ معیار کے تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں،تعلیمی اداروں میں 13 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔

مہمت پاچاجی نے کہا کہ بلوچستان میں ثقافت و سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔