ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعا ت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

Published On 07 November,2023 08:41 pm

استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ترک پارلیمنٹ میں موجود ریسٹورنٹ سے تمام اسرائیلی مصنوعات کو نکال دیا گیا، ترکیہ کی پارلیمنٹ کی جانب سے فیصلہ عوامی رائے کے بعد کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ترک عوام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکا ٹ کی مہم چلائی تھی، ترکیہ اسرائیل سے غزہ میں مظالم کے خلاف احتجاجاً اپنے تعلقات ختم کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اپنا بیان دے چکے ہیں کہ نیتن یاہو قابل اعتبار شخص نہیں ہے۔