انقرہ: (دنیا نیوز/ ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے اسرائیل کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے حماس کی کھل کرحمایت کردی۔
ترک صدر طیب اردگان نے اپنی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مغرب حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کہہ رہا ہے لیکن میرے نزدیک یہ جنگجو نہیں بلکہ مجاہدین ہیں جو اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) October 25, 2023
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام میں مصروف ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں سے نصف بچے ہیں ، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت انسانیت کیخلاف بڑا جرم ہے۔
طیب اردگان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ پر آواز اٹھانے والے غزہ میں ہونے والے قتل عام پر خاموش ہیں ، طیب اردگان ترکیہ کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن اس طرح کا ظلم و جبر ہرگز برادشت نہیں کریں گے۔