غزہ میں ہسپتال پر ظالمانہ حملہ: ترک صدر طیب اردوان کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

Published On 18 October,2023 02:49 am

انقرہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر حملے میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شدید رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہسپتال میں موجود خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی اقدار کی پامالی کی تازہ ترین مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے فلسطین میں قیامت برپا کر دی، ہسپتال پر حملہ، 500 شہادتیں

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے بیان میں مزید لکھا ہے کہ میں تمام انسانی ہمدردی رکھنے والے ممالک کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ غزہ میں اپنی نوعیت کے بد ترین ظلم کو رکوانے کیلئے کوئی اقدام اٹھائیں۔