غزہ: (دنیا نیوز) فلسطین میں صیہونی فوج نے قیامت برپا کر دی، اسرائیل نے غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر فضائی حملہ کر دیا، جہاں ہزاروں شہری مسلسل حملوں سے بچنے کے لیے طبی علاج اور پناہ کی تلاش میں تھے۔
وزارت صحت کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر حملے میں 500 کے قریب شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل: روس کی فلسطین، اسرائیل جنگ بندی کی قرارداد مسترد
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے نجی سکول میں قائم اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر بھی فضائی حملہ کیا ہے، سکول پر ہونے والے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔
فلسطینی اتھارٹی (PA) کے صدر محمود عباس نے غزہ میں الاحلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، مختلف سیاسی دھڑوں نے بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے ہسپتال پر مہلک اسرائیلی حملے کے خلاف بدھ کو تجارتی ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔
— ANDREW FORSBERG (@akillis21) October 17, 2023
فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر اسرائیلی حملہ 2008 کے بعد سے لڑی جانے والی 5 جنگوں میں سب سے مہلک اسرائیلی فضائی حملہ ہے۔
ترجمان محمود بسال نے کہا ہے کہ الاحلی عرب ہسپتال میں قتل عام ہماری تاریخ میں بے مثال ہے۔ اگرچہ ہم نے ماضی کی جنگوں اور دنوں میں سانحات کا مشاہدہ کیا ہے، لیکن آج رات جو کچھ ہوا وہ نسل کشی کے مترادف ہے۔
— Bagmaru Munawwar (@BagmaruSpeaks) October 17, 2023