اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی آج اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی آج 18 اکتوبر کو جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ کے بحران پر تبادلہ خیال کیلئے بلایا گیا ہے، وزیر خارجہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر پاکستان کے تحفظات پیش کریں گے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی جنگ بندی اور غزہ کے عوام کو امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، جلیل عباس جیلانی او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔