لندن : (ویب ڈیسک ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کاکہنا ہے کہ غزہ کے ہسپتال پر حملے پر نیتن یاہو کو جوابدہ قرار دینا چاہیے اور اسے روکنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر عامر خان نے غزہ پر حملوں کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ ان حملوں کو روکنے کے لیے کیوں کچھ نہیں کیا جا رہا؟ معصوم لوگوں کو جن میں بچے بھی شامل ہیں قتل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایک ہسپتال پر بمباری کی گئی ہے، سٹرائیک کر کے ان لوگوں کو مارا گیا ہے جو پہلے ہی اپنے زخموں کا علاج کرا رہے تھے ، ان سب چیزوں کو روکنے کے لیے ضرور کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
Why isn’t anything being done to put a stop to these attacks. Innocent people including children are being murdered.Last night a Hospital was bombed! People who were already being treated for their injuries from these attacks were killed by the strike.
— Amir Khan (@amirkingkhan) October 18, 2023
Something must be done to… pic.twitter.com/rVg6KUzwh2
عامر خان نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو آواز اٹھانی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے، نسل کشی ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے اور کوئی مدد نہیں کر رہا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ روزانہ یہ ویڈیوز دیکھ کر میرا دل ٹوٹتا ہے، میں بے بس ہوں، زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندگی میں وار کرائم دیکھوں گا۔
واضح رہے کہ غزہ کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، بمباری سے ہسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔