نیشنل گیمز میں باکسنگ کا ایونٹ آج سے شروع ہو گا

Published On 13 May,2023 01:24 am

کوئٹہ : ( ویب ڈیسک ) نیشنل گیمز میں باکسنگ کا ایونٹ آج سے ابرار ہال، ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہو گا ۔

34 ویں نیشنل گیمز کا آغاز گزشتہ روز ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں ہوگیا ہے ، گیمز میں ملک بھر سے 7000 کے قریب  خواتین اور مرد  کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

نیشنل گیمز میں شامل 32 کھیلوں کے مقابلے کوئٹہ جبکہ 4 کھیلوں کے مقابلے اسلام آباد، گوادر، جہلم اور لاہور میں ہوں گے۔

گیمز میں باکسنگ کا ایونٹ 13 سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں ملک بھر سے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔

باکسنگ ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Advertisement