تاشقند : ( ویب ڈیسک ) عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کل ( اتوار ) سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہوگی۔
باکسنگ چیمپئن شپ 14 مئی تک جاری رہے گی جبکہ انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے باکسرز حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ قومی باکسر محب اللہ جانی اور کوچ ارشد حسین عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ازبکستان پہنچ چکے ہیں۔