لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ باکسنگ کے فروغ کیلئے لاہور میں اکیڈمی بنانے جا رہے ہیں جس کیلئے یہاں جگہ دیکھ رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے معروف باکسر عامر خان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ محمد طارق قریشی سے ملاقات کی جس میں ملک میں باکسنگ کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا ملک میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ مل کر لاہور میں باکسنگ اکیڈمی بنانے جارہے ہیں۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قائم کی گئی اکیڈمی سے کئی نامور باکسر سامنے آئے ہیں ، عثمان وزیر اور محمد وسیم بھی ہماری اکیڈمی ہی سے نکلے ہیں۔