اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن27اگست کو منایا جائے گا، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اس دن ملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن ہر سال 27 اگست کو باکسنگ کے عالمی دن کے موقع پر نمائشی مقابلوں کا اہتمام کرتی ہے اور اس دن لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ مظفر آباد اور گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔