فلوریڈا:(دنیا نیوز) سابق عالمی چیمپئن باکسر مائیک ٹائسن نے جہاز میں ’بوتل پھینکنے والے‘ ساتھی مسافر پر مُکے برسا دیے۔
فلوریڈا کے سفر کے دوران لیجنڈری فائٹر مائیک ٹائسن کی لڑائی ہو گئی، بوتل پھینکنے سے منع کرنے کی خلاف ورزی کرنے والے ساتھی مسافر کی سیٹ پر جا کر انھیں کئی مُکے رسید کرتے ہیں۔
تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کے چہرے پر مکے کے نشان پڑ گئے، ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئیں جبکہ ایئرلائن حکام نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا۔