لندن:(دنیا نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان سے لندن میں گھڑی چھیننے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دو مسلح افراد کو عامر خان سے چھینا جھپٹی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر کچھ لوگ دوڑ کر عامر خان کی مدد کے لیے پہنچ گئے لیکن چور تب تک فرار ہوچکے تھے، عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم جائے وقوعہ سے بھاگ گئی تھی جس پر بعد میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلح افراد کے ساتھ لڑ نہیں سکتی تھی اس لیے بھاگ گئی۔
باکسر اب دبئی منتقل ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ لندن میں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ عامرخان کی گھڑی کی مالیت پونے دو کروڑ روپے کے لگ بھگ تھی۔