لندن:(دنیا نیوز) انگلش باکسر ٹائسن فری کی ہم وطن حریف ڈیلئن وائٹ سے فائٹ طے پا گئی ، ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کے لیے دونوں فائٹر 23 اپریل کو رِنگ میں اتریں گے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوشیلے، بھڑکیلے اور پھرتیلے کھیل باکسنگ کا عالمی مقابلہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ، ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کے لئے انگلینڈ ہی سے تعلق رکھنے والے ٹائسن فری اور ڈیلئن وائٹ رواں سال 23 اپریل کو مدمقابل ہوں گے ، جبکہ ممکنہ طور پر کارڈیف کے باکسنگ ارینا اور رِنگ میں یہ زور کا جوڑ پڑے گا ۔
33 سالہ ڈیلئن وائٹ 30 بار اِن ایکشن ہوئے، دو مرتبہ ہارے اور ان کے ناک آؤٹس کی تعداد 19 ہے جبکہ انہی کے ہم عمر ٹائی سن فری 32 مقابلوں میں سے صرف ایک ہارے، 22 میں انہوں نے مدمقابل کو ناک آؤٹ کیا۔
سٹار بلکہ تجربہ کار فائٹر ٹائسن فری نے حریف کو ناک آؤٹ کرنے کا دعویٰ کر کے پرستاروں کو بھی پرجوش کر دیا ہے جبکہ دونوں فائٹرز کے اس باؤٹ کو ہم پلہ ہونے پر بہت دلچسپ قرار دے کر اس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے ۔