لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے ابھرتے نوجوان باکسر آصف ہزارہ نے انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔
دبئی میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کے آصف ہزارہ نے یوگینڈا کے باکسرکو شکست دے کر اے بی ایف ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر بھی تنزانیہ کے ٹاپ باکسر روسٹا کو ہرا کر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن بن گئے ہیں۔
قومی باکسرز کا کہنا ہے کہ وہ جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اورمستقبل میں بھی پاکستان کے لیے فتوحات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔