لندن میں ڈاکوؤں نے باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

Published On 19 April,2022 10:05 am

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں ڈاکوؤں نے باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، ڈاکو قیمتی گھڑی لے کر فرار ہوگئے۔

باکسر عامر خان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ مشرقی لندن میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمرا ہ جارہے تھے کہ دو افراد ان کی طرف بھاگتے ہوئے آئے اور ان پر بندوق تان کر ان کی گھڑی چھین لی۔

باکسر نے مزید لکھا کہ خوش قسمتی میں اور اہلیہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔
 

Advertisement