لندن: (دنیا نیوز) برطانوی عدالت نے بانی متحدہ الطاف حسین کو دہشتگردی پر اکسانے کے دونوں الزامات سے بری کردیا۔
بانی متحدہ پر مقدمے سے متعلق برطانوی عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا، جہاں بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا۔
یاد رہے کہ بانی متحدہ نے تقریر میں کارکنوں کو نجی چینلز پر حملہ کرنے کا کہا تھا، تقریر کے بعد کارکنوں نے نجی چینل کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔
کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بانی متحدہ کے خلاف ٹیرراازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
خیال رہے کہ بانی متحدہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 31 جنوری کو کنگسٹن کراؤن کورٹ میں شروع ہوئی تھی۔
بانی متحدہ پر 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر پر اکتوبر 2019 میں پولیس نے دہشت گردی کے جرم کا مقدمہ قائم کیا تھا۔
بانی متحدہ کو 11 جون 2019 کو جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جسمانی اور ذہنی کے سبب بانی متحدہ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کو سی پی ایس نے مسترد کردیا تھا۔
بانی متحدہ دسمبر کے وسط سے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب تقریباً ایک ماہ ہسپتال داخل رہے تھے۔