لندن: (دنیا نیوز) ہائی کمشنر لندن معظم احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے کا معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے، کورونا پر پاکستان کی کاوشوں کوپوری دنیا نے سراہا، برطانوی حکومت کو بھی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
دوسری جانب برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ آئن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ سے زائد دستخط ہوگئے۔ برطانیہ نے کورونا کے حوالے سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا ہوا ہے، ایک لاکھ دستخط ہونے کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے متعدد خاندان برطانیہ نہیں جا سکتے، برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے، پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروزایں نہیں چلائی جا رہی۔