لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی مکمل ہوگئی، دونوں نے نئے تجارتی تعلقات قائم کرلیے۔
برطانیہ نے یورپی اتحاد کے قوانین کی پاسداری بند کر کے سفر، تجارت، امیگریشن اور سیکیورٹی کے نئے ضوابط پر عمل شروع کر دیا۔ وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ کو آزادی اپنے ہاتھوں میں مل گئی ہے لیکن آنے والے دنوں میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یورپی ممالک کی سرحدوں پر پیش آنے والی ممکنہ مشکلات پر برطانوی شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔