40 سال میں پہلی بار لندن فیشن شو آن لائن پیش کیا جائے گا

Last Updated On 22 April,2020 11:06 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) معروف برطانوی اخبار کے مطابق برٹش فیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ لندن فیشن ویک کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار مذکورہ فیشن شو کو مکمل طور پر آن لائن پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش فیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ نہ صرف لندن فیشن ویک کو مکمل طور پر آن لائن پیش کیا جائے گا بلکہ پہلی بار یہ ڈیجیٹل طور پر تیار کیا گیا فیشن شو بھی ہوگا جس میں ریمپ پر واک کرنے سے لے کر فیشن ہاؤسز کو بھی دکھایا جائے گا۔

مذکورہ فیشن ویک کا آغاز 12 جون سے ہو گا، فیشن ویک کو آن لائن دکھائے جانے کے دوران تمام ماڈلز کے انٹرویوز بھی پیش کئے جائیں گے۔
 

Advertisement