راولپنڈی: (دنیا نیوز) لندن پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی برطانیہ چلے گئے، اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔
چودھری نثار پی آئی اے پرواز 785 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔ روزنامہ دنیا رپورٹ کے مطابق چودھری نثار کی لندن میں ذاتی مصروفیات ہیں جس میں خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ لندن موجودگی کے دوران ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کوشش کی جائے گی جس کیلئے شہباز شریف اور اسحاق ڈار راہ ہموار کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار، چودھری نثار کو مشورہ دیں گے کہ وہ نوازشریف کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جائیں اور بیگم کلثوم کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کریں، چودھری نثار اگر اس پر راضی ہوگئے تو برف پگھلنا شروع ہو جائیگی۔