لندن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی ایجادات نے انسانی زندگی کو آسان بنایا ہے مگر بعض اوقات مشینری ایسی غلطی کردیتی ہے جو انسانی عقل کو بالکل دنگ کر کے رکھ دیتی ہے۔
سمارٹ فون کی کامیابی کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے سمارٹ گھڑیاں بھی متعارف کرائی گئیں جن میں صحت کے حوالے سے فیچرز شامل ہیں۔
یہ گھڑیاں دل کی دھڑکن، بلڈپریشر، قدموں کی تعداد سمیت دیگر فیچز کی حامل ہیں البتہ حال ہی میں ہونے والے ایک تجربے کے بعد نئے اور اہم سوالات نے جنم لے لیا۔
Here s the weird reason an Apple Watch detects a heartbeat in fruit pic.twitter.com/9dNnOxNapG
— The Sun (@TheSun) April 1, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے سمارٹ واچ مختلف پھلوں پر رکھی تو گھڑی نے اُن کے دل کی دھڑکن بتائی، یعنی تیس سیکنڈ یا ایک منٹ میں اُس پھل کا دل کتنی دیر تک دھڑکتا رہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف نے پہلے کیلے پر گھڑی کو رکھا تو سکرین پر اس کی دھڑکن کی تعداد 33 بار ظاہر ہوئی، اسی طرح جبکہ کیلے اور نارنجی پر رکھا تو بالترتیب 107، 161 بی پی ایم آئی۔
My bananas have a heart rate on the iwatch. from r/blackmagicfuckery
انٹرنیٹ صارفین نے تجرباتی ویڈیو پر حیرانی کا اظہار کیا اور سمارٹ واچ کی بڑی خامی سامنے لانے پر صارف کا شکریہ ادا کیا۔