لاہور (روزنامہ دنیا) پاکستانی اور برطانوی کمپنی کے درمیان ڈیڑھ لاکھ پاکستانی باشندوں کو برطانیہ میں نوکریاں دئیے جانے کا معاہدہ طے پا گیا
پاکستانی اور برطانوی کمپنی کے درمیان ڈیڑھ لاکھ پاکستانی باشندوں کو برطانیہ میں نوکریاں دئیے جانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس ضمن میں افرادی قوت کی ایک نجی کمپنی اور برطانیہ کی ہیلتھ کیئر کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔
معاہدے کے تحت 80 ہزار سے ایک لاکھ نرس، 25 ہزار ڈاکٹر، 10 ہزار فارماسسٹ اور 20 ہزار پیرامیڈکس کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔معاہدے پر دستخط کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب میں ملازمتوں کا ایک پورٹل بھی قائم کیا جاچکا ہے ۔
اس کے بعد پاکستانی ماہرین کو باقاعدہ طور پر ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جائے گی۔