لندن: (دنیا نیوز) فرانس اور برطانیہ میں کورونا کے باعث لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دی گئیں، دونوں ممالک میں بحری، فضائی اور زمینی سفر آج سے دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوگا۔
فرانس اور برطانیہ میں اشیا کی ترسیل کی بحالی کا معاہدہ بھی طے پاگیا، برطانوی شہریوں کو فرانس میں داخلے کی بھی اجازت مل گئی تاہم داخلے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
نئی شرائط فرانسیسی اور یورپی یونین کے شہریوں پر بھی لاگو ہوں گی۔ یورپی کمیشن نے سفارش کی ہے کہ رکن ممالک پابندیاں کم کریں اور ضروری سفر دوبارہ شروع کرنے دیں۔