لندن: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث برطانیہ میں وائرس کی پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں وائرس پھیلنے کی شرح ایک اعشاریہ سات تک بڑھ گئی ہے، وائرس کے باعث انفیکشن ریٹ میں چالیس سے ستر فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، کورونا ویکسین کی وائرس کی نئی قسم پر اثرات سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔