اداکارہ ماہرہ خان 36 برس کی ہو گئیں

Published On 21 December,2020 06:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اور مشہور اداکارہ ماہرہ خان 36 برس کی ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ہوتا ہے، وہ سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور روز مرہ کی سرگرمیاں انسٹا گرام، ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اور ان کے مداح بھی ہر وقت ان کی کوئی نہ کوئی تصاویر اور سرگرمیاں دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے شوبز کریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جےکیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون اداکارہ کا کردار نبھایا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے اثاثے تقریباً ایک ارب روپے

اداکارہ ماہرہ خان نے 2011 میں اپنے پہلے ڈرامہ ’نیت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن شہرت اور عروج ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کیا، جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان ان دِنوں کورونا وائرس کا شکار ہیں اس لیے رواں برس وہ سالگرہ قرنطینہ میں منائیں گی۔

Advertisement