خیبرپختونخوا حکومت کی کورونا کے باعث دینی مدارس میں تدریسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

Published On 21 December,2020 12:51 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا کے دینی مدارس میں درس و تدریس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں میں لگائی، خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے عوام کے بہتر مفاد میں فیصلہ کیا ہے، علماء حضرات کورونا سے نمٹنے تک حکومت کیساتھ تعاون کریں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 62 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827، اسلام آباد میں 36 ہزار 257 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 36 ہزار 113 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 772 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 62 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 638، سندھ میں 3 ہزار 333، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546، اسلام آباد میں 391، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 206 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement