اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ ارسال کر دیئے گئے ہیں، سیکرٹری خارجہ امور کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹ اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاری کر دیئے، عدالتی حکم نامے میں نوازشریف کی 22 ستمبر صبح 11بجے عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وارنٹ گرفتاری نواز شریف کے پارک لین لندن کے پتے پر ارسال کیے گئے ہیں جن کے ساتھ طلبی کے تمام حکم نامے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا