برطانیہ نے دوسرے ممالک سے آنے والوں کیلئے کورونا قوانین میں تبدیلی کر دی

برطانیہ نے دوسرے ممالک سے آنے والوں کیلئے کورونا قوانین میں تبدیلی کر دی

نئے رولز کے مطابق پاکستان سے آسٹرازینیکا، موڈرنا اور فائزر ویکسین لگوانے والے افراد قرنطینہ سے مستثنیٰ ہونگے۔ برطانیہ جانے سے کم از کم 14 دن پہلے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہے۔ چینی ویکسین لگوانے والوں کو برطانیہ میں اپنی رہائش گاہ پر دس دن قرنطینہ گزارنا ہوگا۔ نئے رولز 11 اکتوبر سے لاگو ہونگے۔