لندن:(دنیا نیوز) بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر لندن میں کشمیریوں اور سکھوں نے احتجاجی ریلی نکالی، بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر نعرے بازی کی اور بھارتی ریاستی جبر و تشدد کو دنیا کے سامنے بیان کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ ، کشمیریوں اور سکھوں کے لیے یوم سیاہ بن گیا، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج کیا گیا، لندن کے وسط میں مودی سرکار اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگتے رہے۔
مظاہرے میں شریک کشمیریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ، عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔
سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب بھارت دنیا کی بڑی جمہوریت کہلانے کے لائق نہیں جبکہ مظاہرین نے بھارت سےکشمیر اور خالصتان کی آزادی کا مطالبہ کیا۔