سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج اور پولیس نے جنت نظیر وادی کے سب سے بڑے شہر سرینگر میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جارحیت پسند فوج نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
سری نگر کے علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے پانچ دنوں میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔