مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

Published On 29 December,2021 10:50 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں دوبھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔
 

Advertisement