لندن:(دنیا نیوز)برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غداری کے مقدما ت کے تحت زیر حراست انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کو لکھے گئے خط میں 28اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔
اراکین پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود خرم پرویز کو زیر حراست رکھنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ خرم پرویز کو قابض فورسز نے ستمبر میں حراست میں لیا تھا جن پر غداری کے مقدمات بنائے گئے۔ جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے 26نومبر کو خرم پرویز کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن وہ اب بھی زیر حراست ہیں۔